ہم دنیا کے دیگر ممالک کی طرح ترقی کے میدان میں آگے نہیں بڑھ سکے ‘بشریٰ انصاری

ہمارے بعد آزاد ہونیوالے ممالک نے ترقی کر لی مگر اپنی کوتاہیوں سے ہم ترقی کے میدان میں پیچھے رہ گئے

منگل 14 اگست 2018 13:25

ہم دنیا کے دیگر ممالک کی طرح ترقی کے میدان میں آگے نہیں بڑھ سکے ‘بشریٰ انصاری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2018ء) سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہا ہے کہ پاکستان کو بنے 71سال کا عرصہ بیت چکا ہے مگر ہم دنیا کے دیگر ممالک کی طرح ترقی کے میدان میں آگے نہیں بڑھ سکے ۔ انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ ملکی ترقی کے لئے ایک ایسی لیڈر شپ کاہونا لازمی ہے جو پاکستان کو دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل کرنے کی لگن رکھتا ہو اور مجھے یقین ہے کہ آج سے ہماری ترقی کا ایک نیا دور شروع ہو گیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان بنانے کے لئے ہمارے آبائو اجداد نے جو قربانیاں دی ہیں وہ آج اپنے خون کا حق مانگ رہی ہیں اور یہ اسی صورت میں ممکن ہے جس ہم پاکستان کو دنیا کے ان ترقی یافتہ ممالک میں لے جائیں جن کی مثالیں دی جاتی ہیں ۔بشریٰ انصاری نے کہا کہ ہمارے بعد آزاد ہونے والے ممالک نے زیادہ ترقی کر لی ہے مگر ہماری اپنی کوتاہیوں سے ہم ترقی کے میدان میں پیچھے رہ گئے ہیں ۔آج ہم سب کو عہد کرنا چاہیے کہ ہم اپنے اپنے حصے کی ذمے داریاں پوری دیانتداری سے انجام دیں گے ۔
وقت اشاعت : 14/08/2018 - 13:25:57

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :