شوبز ڈیسک *

شادی کے بعد بھی شوہر کو وقت نہیں دے پاتی‘انوشکا شرما آج تک شادی شدہ اور گھر پر رہنے کا احساس کبھی محسوس نہیں ہوا‘اداکارہ

منگل 14 اگست 2018 15:50

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اگست2018ء) بالی ووڈ کی صف اول کی اداکارہ انوشکا شرما نے کہا ہے کہ وہ شادی کے بعد بھی اپنے شوہر ویرات کوہلی کو وقت نہیں دے پاتی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی نامور اداکارہ انوشکا شرما نے اپنی نجی زندگی سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ وہ 15 برس کی عمر سے کام کر رہی ہیں یہاں تک کہ ازدواجی زندگی کے بعد بھی کام کو جاری رکھا ہوا ہے اور اسی عادت کی وجہ سے آج تک شادی شدہ اور گھر پر رہنے کا احساس کبھی محسوس نہیں ہوا۔انوشکا شرما نے شوہر سے متعلق مزید انکشاف کیا کہ ساری زندگی مسلسل کام کرنے کی وجہ سے شادی کے بعد بھی ویرات کیساتھ زیادہ وقت نہیں گزار پاتی۔

وقت اشاعت : 14/08/2018 - 15:50:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :