ہالی ووڈ کامیڈی فلم ’’ریک اِٹ رالف‘2‘‘کا نیا ٹریلر ریلیز

منگل 14 اگست 2018 15:50

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اگست2018ء) ہالی وڈ کی نئی تھری ڈی اینیمیٹڈ کامیڈی فلم ’’ریک اِٹ رالف ؛2‘‘کا نیا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔ہدایتکار رِچ مورکی یہ کامیڈی فلم 2012کی فلم ایک اِٹ رالف کا سیکوئل ہے جس کی کہانی ایک بار پھررالف نامی گیمنگ کردار کے دلچسپ اور انوکھے ایڈونچر کے گِرد گھوم رہی ہے جس میں گیم کی دنیا سے نکلنے والابیڈ بوائے،گڈ بوائے بننے کی کوشش کرتا ہے اور نئے دوست بنالیتا ہے۔

(جاری ہے)

کلارک اسپینسر کی پروڈکشن میں بننے والی اس کامیڈی فلم میں شامل کمپیوٹر اینیمیٹڈ کرداروں کے ڈائیلاگ ہالی وڈ کے نامور اداکاروں جان سی ریئلے،کرسٹین بیل،جیک میک بریئر، سارا سلور مین ، جین لینچ مین ،ٹراجی ہینسن، جیمز کورڈن اورانیکا روز سمیت کئی ایکٹرز کی آوازوں میں ریکارڈ کروائے گئے ہیں۔والٹ ڈزنی پکچرز کے تحت بننے والی اس اینیمیٹڈ کامیڈی فلم رواں سال 21نومبر کوموشن پکچرزاوروالٹ ڈزنی اسٹوڈیو ز کے بینر تلے سنیما گھروں میں دھوم مچانے آرہی ہے۔
وقت اشاعت : 14/08/2018 - 15:50:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :