ہالی ووڈ اکارہ نے ’’می ٹو‘‘ پر دیئے گئے اپنے متنازع بیان پر معافی مانگ لی

منگل 14 اگست 2018 15:50

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اگست2018ء) ہالی و وڈ اداکارہ، گلوکارہ اور فیشن ڈیزائنر لندسے لوہن نے جنسی طور پر ہراساںکئے جانے کیخلاف جاری مہم‘می ٹو’ پر دئیے گئے اپنے متنازع بیان پر معافی مانگ لی۔رواں ماہ 4 اگست کو برطانوی نشریاتی ادارے ‘دی ٹائمز’ کو دئیے گئے خصوصی انٹرویو میں لوہن نے نہ صرف ’می ٹو’ مہم کیخلاف متنازع بیان دیا بلکہ کسی بھی اداکارہ کا نام لیے بغیر جنسی ہراساں کیے جانے والی خواتین کو آواز اٹھانے پر کمزور قرار دیا تھا۔

اپنے ایک انٹرویو کے بعد لوہن کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا جس پراب انہوں نے معذرت کرلی ہی-32 سالہ اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ بھی ہالی ووڈ سے تعلق رکھتی ہیں لیکن انہیں آج تک جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کے واقعے سے دوچار نہیں ہونا پڑا جن خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کیا گیا انہیں چاہیے کہ وہ پولیس میں جاکر رپورٹ درج کروائیں۔

(جاری ہے)

ان کے مطابق ’می ٹو‘ مہم کے ذریعے جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کیخلاف آواز اٹھانے والی خواتین اپنے اس عمل کے ذریعے کمزور دکھائی دیتی ہیں جبکہ وہ درحقیقت بہادر ہیں۔

معروف امریکی ‘پیپلز میگزین’ کو دئیے گئے انٹرویو میں انہوں نے اپنے بیان پر ان تمام خواتین سے معافی مانگی جنہیں ان کے بیان سے تکلیف پہنچی۔انہوں نے کہا کہ وہ’می ٹو‘ مہم کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہیں اور انہیں احساس ہے کہ اس مہم کے ذریعے آواز اٹھانے والی خواتین بہادر ہیں۔
وقت اشاعت : 14/08/2018 - 15:50:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :