انوشکا شرما اور ورون دھون فلم ’’سوئی دھاگا‘‘ میں ایک ساتھ نظر آئیں گے

ہدایات کار شرط کتریا اور پروڈیوسر منیش شرما کی اس فلم کو رواں برس 28 ستمبر کو ریلیز کیا جائے گا

بدھ 15 اگست 2018 12:13

انوشکا شرما اور ورون دھون فلم ’’سوئی دھاگا‘‘ میں ایک ساتھ نظر آئیں گے
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2018ء) بالی ووڈ کی آنے والی فلم ‘سوئی دھاگا’ کی شوٹنگ گزشتہ کئی ماہ سے جاری ہے، جس میں انوشکا شرما اور ورون دھون پہلی بار ایک ساتھ نظر آئیں گے۔اس فلم میں انوشکا شرما اور ورون دھون روایتی کرداروں سے ہٹ کر منفرد کرداروں میں نظر آئیں گے۔فلم میں ورون دھون ’موجی‘ نامی درزی جب کہ انوشکا شرما ’ممتا‘ نامی دستکار (کڑھائی کرنے والی) خاتون کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔

فلم کی کہانی ایک عام درزی یعنی موجی کی مختصر اور محدود دنیا کے گرد گھومتی ہے، جو مشکل حالات کے باوجود عام انسان کے طور پر زندگی گزارنے کا پیغام دیتے نظر آتا ہی-اس فلم کی شوٹنگ کے دوران جہاں ورون دھون نے 10 گھنٹے تک مسلسل سائیکل چلائی تھی وہیں وہ شوٹنگ کے دوران زخمی بھی ہوگئے تھے۔

(جاری ہے)

لیکن اس سے زیادہ دلچسپ بات یہ ہے کہ ‘سوئی دھاگا’ کا لوگو بنانے کے لیے فلم کی ٹیم نے بھارت کی 15 مختلف ریاستوں کا دورہ کیا۔

ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ فلم کی ٹیم نے مقبوضہ کشمیر سے لے کر اڑیسا تک، آسام سے لے کر راجستھان تک اور گجرات سے لے کر تامل ناڈو تک فلم کا لوگو دستکاری کے ذریعے بنوانے کے لیے کس طرح مشکلات کا سامنا کرکے سیر کیا۔ساتھ ہی بتایا گیا کہ ‘سوئی دھاگا’ پہلی بولی وڈ فلم ہوگی جس کا لوگو کمپیوٹرائزڈ کے بجائے ہاتھ سے بنا ہوا ہوگا۔ہدایات کار شرط کتریا اور پروڈیوسر منیش شرما کی اس فلم کو رواں برس 28 ستمبر کو ریلیز کیا جائے گا۔
وقت اشاعت : 15/08/2018 - 12:13:41

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :