فلم ’’مانی کرنیکا: دی کوئین آف جھانسی‘‘ کا پہلا پوسٹر جاری

بدھ 15 اگست 2018 12:51

فلم ’’مانی کرنیکا: دی کوئین آف جھانسی‘‘ کا پہلا پوسٹر جاری
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2018ء) بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت کی نئی فلم ’’مانی کرنیکا: دی کوئین آف جھانسی‘‘ کا پہلا پوسٹر جاری کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم ’’مانی کرنیکا: دی کوئین آف جھانسی‘‘ کے جاری کئے گئے پہلے پوسٹر میں کنگنا رناوت رانی لکشمی بائی کے روپ میں گھوڑے پر سوار ہاتھوں میں خنجر اٹھائے دکھائی دے رہی ہیں جبکہ ان کے پیچھے ایک بچی ان کو تھامے بیٹھی ہے۔ فلم کی کاسٹ میں جیشو سنگوپتا، اتل کلکرنی، سونو سوداور سوریش اوبرائے شامل ہیں۔ فلم آئندہ سال 25 جنوری کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 15/08/2018 - 12:51:39

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :