وکی کوشل کا فلم ’’تخت‘‘ میں اورنگزیب کا کردار ادا کرنے کا امکان

بدھ 15 اگست 2018 12:51

وکی کوشل کا فلم ’’تخت‘‘ میں اورنگزیب کا کردار ادا کرنے کا امکان
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2018ء) بالی وڈ اداکار وکی کوشل کا فلم ’’تخت‘‘میں مغل بادشاہ شاہ جہان کے بیٹے شہزادہ اورنگزیب کا کردار ادا کرنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق کرن جوہرنے مغلیہ سلطنت کی بادشاہت پر مبنی فلم ’’تخت‘‘ بنانے کا اعلان کیا ہے جس کی کاسٹ میں رنویر سنگھ ،کرینہ کپور خان وکی کوشل، عالیہ بھٹ، بھومی پیڈنیکر، جھانوی کپور اور انیل کپور شامل ہیں۔

فلم میں شاہ جہان کے دونوں بیٹوںاورنگزیب اور دارا شکوہ کے کردار بارے خبریں گردش کر رہی ہیں کہ فلم میں اورنگزیب کا کردار اکشے کمار اور وکی کوشل میں سے کون نبھائے گا اور توقع کی جا رہی ہے کہ وکی کوشل اورنگزیب کا کردار ادا کریں گے، تاہم اس بارے باضابطہ طور پر کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔ فلم کی عکسبندی آئندہ سال شروع کی جائے گی جبکہ فلم 2020ء میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
وقت اشاعت : 15/08/2018 - 12:51:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :