یوراج سنگھ کی طرف سے فلم ’’دی زویا فیکٹر‘‘ کے لئے اداکارانگد بیدی کو بلے کا تحفہ

بدھ 15 اگست 2018 14:06

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2018ء) بھارتی سابق کرکٹر یوراج سنگھ نے انگد بیدی کو فلم ’’دی زویا فیکٹر‘‘ کے لئے بلا تحفے میں دے دیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق انگد بیدی کرکٹ پر مبنی فلم ’’دی زویا فیکٹر‘‘ میں دولقیر سلمان اور سونم کپور کے ہمراہ دکھائی دیں گے۔

(جاری ہے)

انگد کا کہنا ہے کہ یوراج سنگھ اور میں اچھے دوست ہیں اور کافی عرصے پہلے یوراج نے مجھے کہا تھا کہ میںمناسب وقت پر تمہیں بلا تحفے میں دوں گااور اب جب میں سپورٹس پر مبنی فلم کا حصہ بنا ہوں تو اس نے مجھے اپنے دستخط شدہ بلا تحفے میں دیا ہے جو کہ میرے لئے اعزاز کی بات ہے۔ فلم کی عکس بندی آئندہ ماہ کے آخر میں ممبئی میں شروع کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 15/08/2018 - 14:06:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :