مادھوری ڈکشت مدھو بالا پر فلمائے گئے گانے ’’موہے پنگٹ پے نندلال چڑ گیو رے‘‘ پر ڈانس کریں گی

بدھ 15 اگست 2018 14:06

مادھوری ڈکشت مدھو بالا پر فلمائے گئے گانے ’’موہے پنگٹ پے نندلال چڑ گیو رے‘‘ پر ڈانس کریں گی
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2018ء) بالی وڈ اداکارہ مادھوری ڈکشت اداکارہ مدھو بالا پر فلمائے جانے والیگانے ’’موہے پنگٹ پے نندلال چڑ گیو رے‘‘ پر رقص کریں گی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ مادھوری ڈکشٹ جو ان دنوں ٹی وی ڈانس ریالٹی شو میں جج کے فرائض انجام دے رہی ہیں نے اس شو کی نئی قسط کی ریکارڈنگ کے لئے سیٹ پر بنائی گئی ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے جس میں وہ 1960ء کی فلم ’’مغل اعظم‘‘ میں اداکارہ مدھو بالا پر فلمائے گئے ایک گانے ’’موہے پنگٹ پے نندلال چڑ گیو رے‘‘ پر ڈانس کرتی نظر آ رہی ہیں، تصویر میں مادھوری نے نارنجی اور چاندی رنگ کا لہنگا اور کلیجی رنگ کی ویسی ہی چولی پہنی ہوئی ہیجیسا کہ مدھوبالا نے گانے میں پہنی تھی۔

مادھوری فلمساز کرن جوہر کی فلم ’’کلنک‘‘ میں دکھائی دیں گی۔
وقت اشاعت : 15/08/2018 - 14:06:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :