عامر خان کاثانیہ ملہوترا کے لئے نیک خواہشات پر مبنی پیغام جاری

بدھ 15 اگست 2018 14:50

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2018ء) بالی وڈا داکار عامر خان نے ’’دنگل‘‘ کی اداکارہ ثانیہ ملہوترا کی نئی فلم ’’پٹاخہ‘‘ کے لئے اپنی نیک خواہشات پر مبنی ایک پیغام جاری کیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق عامر خان نے ثانیہ ملہوترا کی فلم ’’پٹاخہ‘‘ کے لئے نیک خواہشات پر مبنی پیغام میں انھوں نے کہا ہے کہ فلم کا ٹریلر بہترین ہے اور میری خواہش ہے کہ ثانیہ کی ’’دنگل‘‘ کے بعد یہ پہلی فلم شائقین کو متاثر کرنے میں کامیاب ہو۔ فلم کی کہانی دو بہنوں کی لڑائی جھگڑے پر مبنی ہے۔ فلم28 ستمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

وقت اشاعت : 15/08/2018 - 14:50:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :