امریکا میں علی ظفر کیلئے ’پرائیڈ آف پاکستان‘ ایوارڈ

جمعرات 16 اگست 2018 00:02

امریکا میں علی ظفر کیلئے ’پرائیڈ آف پاکستان‘ ایوارڈ
نیویا رک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2018ء) مشہور پاکستانی گلوکار و اداکارعلی ظفر کو لاس اینجلس میں پرائیڈ آف پاکستان کا ایوارڈ دیا گیا ہے ،ْعلی ظفر اپنی فلم’طیفا ان ٹربل‘کی تشہیر کیلئے لاس اینجلس میں موجود ہیں۔

(جاری ہے)

اداکارکو یہ ایوارڈ گزشتہ روز پاکستانی کمیونٹی کی جانب سیمنعقد کی جانے والی تقریب ’یونائیٹڈ فور پاکستان انڈی پینڈنس ڈے‘میں دیا گیا ۔

تقریب میں علی ظفر نے پاکستان کا قومی ترانہ پڑھ کر وہاں موجود20 ہزار سے زائد شرکاء کا لہو بھی گرمایا۔یاد رہے کہ لاس اینجلس میں جشن آزادی کے حوالے سے کئی سال سے یہ تقریب منعقد کی جارہی ہے جبکہ علی ظفراور مایا علی کی گزشتہ ماہ ریلیز ہونے والی فلم’طیفا ان ٹربل‘ 26 کروڑ95 لاکھ کا شاندار بزنس کرنے میں کامیاب ہوئی تھی۔
وقت اشاعت : 16/08/2018 - 00:02:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :