سیف علی خان کی 48ویں سالگرہ منائی گئی

جمعرات 16 اگست 2018 11:20

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2018ء) بالی وڈ اداکار سیف علی خان کی 48ویں سالگرہ منائی گئی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار سیف علی خان 16اگست 1970ء میں پیدا ہوئے، انہوں نے 1993ء میں یش راج فلمز کی فلم ’’پرم پرا‘‘ سے فلمی کیریئر کا آغاز کیا لیکن یہ فلم باکس آفس پر کامیاب نہ ہو سکی جس کے بعد انہوں نے 1994ء میں فلم ’’دل لگی‘‘ اور ’’میں کھلاڑی تو اناڑی‘‘ سے مقبولیت حاصل کی جبکہ ان کی فلم ’’ہم ساتھ ساتھ ہیں‘‘ نے سب سے بڑی کمرشل کامیاب فلم ثابت ہوئی، ان کی معروف فلموں میں ’’کل ہو نہ ہو‘‘، ’’دل چاہتا ہے‘‘، ’’ہم تم ‘‘، ’’پرینیتا‘‘، ’’اوم کارا‘‘ اور دیگر شامل ہیں، انہیں فلموں میں بہترین اداکاری پر متعدد ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔
وقت اشاعت : 16/08/2018 - 11:20:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :