ابھا پرمر فلم ’’سوئی دھاگہ‘‘ میں اہم کردار ادا کریں گی

جمعرات 16 اگست 2018 11:20

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2018ء) بھارتی ٹی وی و فلم اداکارہ ابھا پرمر فلم ’’سوئی دھاگہ‘‘ میں اہم کردار میں دکھائی دیں گی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس سلسلے میں اداکارہ ابھا پرمر کا کہنا ہے کہ فلم ’’سوئی دھاگہ ‘‘ میں اداکار ورون دھون اور انوشکا شرما کے ساتھ کام کرنے کا خواب سچ ثابت ہو گیا اور جب مجھے فلم کی پیشکش ہوئی تو اس وقت میں ٹی وی شو ’’یہ ان دنوں کی بات ہے‘‘ کے سخت شیڈول میں مصروف تھی اور میں نے فلم میں کام کرنے سے تقریباً انکار کر دیا تھا لیکن میرے شو کے پروڈکشن ہائوس نے فلم کے لئے میری حوصلہ افزائی کی اور فلم کی عکسبندی کی تاریخون سے متعلق مدد کی، فلم میں اداکار وررون دھون اور انوشکا شرما کے ساتھ کام کا تجربہ بہت یادگار تجربہ رہا ہے۔

فلم رواں سال 28ستمبر کو ریلیز کی جائے گی۔
وقت اشاعت : 16/08/2018 - 11:20:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :