ٹائیگر شروف کی فلم ’’باغی 2‘‘ کے ایکشن مناظر کے پریکٹس سیشن کی وڈیو جاری

جمعرات 16 اگست 2018 11:20

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2018ء) بالی وڈ اداکار ٹائیگر شروف نے فلم ’’باغی 2‘‘ کے ایکشن مناظر کے پریکٹس سیشن کی وڈیو سوشل میڈیا پر جاری کر دیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار ٹائیگر شروف کی فلم ’’باغی 2‘‘ میں نہ صرف اداکاری بلکہ ایکشن کو بھی بے حد سراہا گیا جس کے لئے ٹائیگر شروف سخت تریبیتی مرحلے سے گزرے ہیں، انہوں نے انسٹاگرام پر فلم کے ایکشن مناظر کے پریکٹس سیشن کی وڈیو جاری کی ہے جس میں وہ لڑکوں کے ساتھ ایکشن کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ ٹائیگر شروف کی فلم ’’سٹوڈنٹس آف دی ایئر 2‘‘ آئندہ سال 9مارچ کو ریلیز کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 16/08/2018 - 11:20:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :