سلمان خان کی فلم’’بھارت‘‘ کا ٹیزر آتے ہی چھا گیا

سلمان خان کے ہمراہ کینیڈین اداکارہ نورا فتیحی اور کترینہ کیف کے علاوہ دیشا پٹانی، تبو، سنیل گروور بھی شامل ہیں فلم ’’بھارت‘‘ 2019ء میں عید کے موقع پر سنیما گھروں کی زینت بنے گی

جمعرات 16 اگست 2018 11:41

سلمان خان کی فلم’’بھارت‘‘ کا ٹیزر آتے ہی چھا گیا
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2018ء) بالی ووڈ سلطان سلمان خان کی نئی فلم ’بھارت‘ کا پہلا ٹیزر ریلیز ہوتے ہیں سوشل میڈیا پر مقبول ہو گیا۔بالی ووڈ سلطان سلمان خان نے اپنے ملک کے یوم آزادی کے دن کو یاد گار بنانے کے لئے مداحوں کو بطور تحفہ فلم کا ٹیزر جاری کردیا۔ سلو میاں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فلم کا ٹیزر جاری کیا جس میں فلم کی جھلکیاں دکھانے کے بجائے صرف لفظوں کا جادو جگایا گیا۔

50 سیکنڈ کے جاری کردہ ٹیزر کے ابتداء میں سلمان خان کی آواز میں کہا گیا کہ کچھ رشتے زمین سے ہوتے ہیں اور کچھ رشتے خون سے جب کہ میرے پاس دونوں ہی تھے جس کے بعد ٹیزر میں بتایا گیا کہ ایک شخص اور ایک قوم کا سفر ایک ساتھ ہے۔دوسری جانب کینیڈین اداکارہ نورا فتیحی نے بھی فلم میں کردار کو بخوبی نبھانے کے لئے ہسپانوی استاد کی خدمات حاصل کرلی ہیں اس حوالے اٴْن کا کہنا ہے کہ میں نے بنیادی ہسپانوی زبان سیکھنے کے لئے اپنے ہسپانوی دوست سے سبق لینا شروع کردیا ہے جوکہ مجھے ہسپانوی زبان کے انداز میں انگریزی بولنا سکھا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ علی عباس ظفر کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’بھارت ‘ میں سلمان خان کے ہمراہ کینیڈین اداکارہ نورا فتیحی اور کترینہ کیف کے علاوہ دیشا پٹانی، تبو، سنیل گروور بھی شامل ہیں جب کہ فلم 2019ء میں عید کے موقع پر سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔
وقت اشاعت : 16/08/2018 - 11:41:27

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :