جان ابراھام فلم ’’را: رومیو اکبر والٹر‘‘ کے لئے اپنے کردار کی تیاریوں میں مصروف

جمعرات 16 اگست 2018 13:30

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2018ء) بالی وڈ اداکار جان ابراھام فلم ’’را: رومیو اکبر والٹر‘‘ کے لئے اپنے کردار کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس سلسلے میں اداکار جان ابراھام کا کہنا ہے کہ وہ ہدایتکار روبی گریوال کی فلم’’را: رومیو اکبر والٹر‘‘ میں 18مختلف روپ میں دکھائی دیں گے جس کے لئے وہ اس وقت اپنے خدوخال میں نمایاں تبدیلی لا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ فلم ان کے لئے بہت زیادہ چیلنجنگ ہے جس کے لئے وہ بہت زیادہ خوش ہونے کے ساتھ ساتھ نروس بھی ہیں۔

وقت اشاعت : 16/08/2018 - 13:30:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :