فلم ’’گولڈ ‘‘ کا ریلیز کے پہلے روز 25.25 کروڑ کا بزنس

جمعرات 16 اگست 2018 13:30

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2018ء) بالی وڈ فلم ’’گولڈ ‘‘ نے ریلیز کے پہلے روز 25.25 کروڑ روپے کا بزنس کر لیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکارہ ریما کگتی کی فلم ’’گولڈ ‘‘ بدھ (15اگست )کو ریلیز کی گئی جس نے باکس آفس پر ریلیز کے پہلے روز 25کروڑ 25لاکھ روپے کما لئے، فلم میں اداکار اکشے کمار اور مونی رائے نے مرکزی کردار ادا کیا جبکہ فلم میں کنعال کپور، امت سدھ، ونیت کمار سنگھ اور دیگر شامل ہیں، فلم کی کہانی 1948ء میں بھارتی ہاکی ٹیم کے اولمپکس میں پہلے گولڈ میڈل کی جیت کی داستان پر مبنی ہے۔

وقت اشاعت : 16/08/2018 - 13:30:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :