ریتک روشن سے بے لوث ہو کر کام کرنا سیکھا، یامی گوتم

جمعرات 16 اگست 2018 15:20

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2018ء) بالی وڈ اداکارہ یامی گوتم نے کہا ہے کہ میں نے ریتک روشن سے بے لوث ہو کر کام کرنا سیکھا ۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق یامی گوتم نے کہا ہے کہ مٰن نے فلم ’’کابل‘‘ کے سیٹ پر جہاں بہت کچھ سیکھا وہیں میں نے اداکار ریتک روشن سے بے لوث اداکارہ ہونے کا بھی سبق سیکھا ، یہ سبق آسان نہیں ہے لیکن سادہ بہت ہے ،اس سے آپ کی زندگی تبدیل ہو کر رہ جاتی ہے۔ یامی ان دنوں فلم ’’بتی گل میٹر چالو‘‘ میں وکیل کا کردار اداکا کر رہی ہیں۔ فلم21ستمبر کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 16/08/2018 - 15:20:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :