دورحاضر کے ہر چیلنج کا حل اقبال کی شاعری میں موجود ہے، توقیر ناصر

اقبال کاوژن ایک جمہوری اور فلاحی ریاست کا قیام تھا ، عطاء محمدخان

جمعرات 16 اگست 2018 18:36

دورحاضر کے ہر چیلنج کا حل اقبال کی شاعری میں موجود ہے، توقیر ناصر
لاہور۔16 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2018ء) دورحاضر کے ہر چیلنج کا حل اقبال کی شاعری میں موجود ہے ،شاعر مشرق، مفکر پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کی سوچ اورافکار کو صحیح معنوں میں نسل درنسل منتقل کرنے میں اپنی ذمہ داری نبھار ہے ہیں ،ان خیالات کااظہار چیئرمین الحمراء توقیر ناصر نے مزاراقبال پر فاتحہ خو انی کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہا آج ہم آزاد فضاؤں میں ایک خودمختار قوم کی حیثیت سے جو زندگی بسر کر رہے ہیں یہ ہمارے قائدین کی محنتوں کا نتیجہ ہے جو اس ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے اپنی تمام صلاحیتوں اور توانائیوں کو بروئے کار لانے کا متقاضی ہے،ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہورآرٹس کونسل الحمراء کیپٹن(ر)عطاء محمدخان نے اپنے تاثرات میں کہا کہ ڈاکٹر علامہ محمد اقبال اپنی اصول پسندی،بصیرت اور سیاسی شعور کی وجہ سے ہر دور کے فرد کیلئے مشعل راہ ہیں،اقبال کاوژن ایک جمہوری اور فلاحی ریاست کا قیام تھا جہاں لوگ امن،بھائی چارے اورہم آہنگی کے ساتھ زندگی گزار سکیں ، اس ماحول کی دستیابی کیلئے ہمیں بے حد محنت کرنے کی ضرورت ہے ،ڈائریکٹر آرٹس اینڈ کلچر ذوالفقار علی زلفی نے اس موقع پر کہا کہ،ان کے پیغام کو اپنا کر ہم یقین ،اتحاداور تنظیم کی منزل حاصل کرسکتے ہیں۔

وقت اشاعت : 16/08/2018 - 18:36:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :