احسن خان نے عید ٹرانسمیشن کے حوالے سے نجی ٹی وی چینل کے سپیشل شو کی ریکارڈنگ مکمل کروادی

جمعہ 17 اگست 2018 12:30

احسن خان نے عید ٹرانسمیشن کے حوالے سے نجی ٹی وی چینل کے سپیشل شو کی ریکارڈنگ مکمل کروادی
ْلاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2018ء) اداکار احسن خان نے عید ٹرانسمیشن کے حوالے سے نجی ٹی وی چینل کے سپیشل شو کی ریکارڈنگ مکمل کروادی ۔ ذرائع کے مطابق اداکار احسن خان کے عید الاضحی پر نجی ٹی وی چینل پر پیش کئے جانے والے سپیشل شو کی ریکارڈنگ میں شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات کے ساتھ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر نے بھی شرکت کی ۔

(جاری ہے)

شو کی ریکارڈنگ کے بعد کرکٹر محمد عامر نے کہاکہ احسن خان تسلمی شخصیت کے مالک ہیں انکے ساتھ وقت گزارنے کا احساس ہی نہیں ہو ا وہ جتنے اچھے اداکار ہیں اس سے زیادہ بہترین انسان بھی ہیں او رمیری پہلے بھی ان سے دوستی تھی مگر اب یہ دوستی پختہ ہوگئی ہے جبکہ احسن خان نے بھی محمد عامر کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ محمد عامر پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں اور انہوںنے اپنی بائولنگ سے بڑے بڑے بیٹسمینوں کے پسینے نکال دئیے ہیں مجھے عمران خان ،وسیم اکرم اور وقار یونس کے بعد محمد عامر نے اپنی بائولنگ سے متاثر کیا ہے اورمیں ان کے مداحوں میں سے ایک ہوں ۔
وقت اشاعت : 17/08/2018 - 12:30:20

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :