رائٹر وڈائریکٹر سید نور نے پہلی مرتبہ اسٹیج ڈرامے کا سکرپٹ لکھ دیا

جمعہ 17 اگست 2018 12:30

رائٹر وڈائریکٹر سید نور نے پہلی مرتبہ اسٹیج ڈرامے کا سکرپٹ لکھ دیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2018ء) پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور رائٹر وڈائریکٹر سید نور نے پہلی مرتبہ اسٹیج ڈرامے کا سکرپٹ لکھ دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے معروف رائٹر وڈائریکٹر سید نور نے فلموں کے بعد پہلی مرتبہ اسٹیج ڈرامے کیلئے سکرپٹ لکھا ہے جو عیدالاضحی پر اوپن ایئر کراچی آرٹس کونسل میں پیش کیا جائے گا ۔ سید نور نے ڈرامے کا سکرپٹ اپنے دوست ملک یعقوب نور کے مسلسل اصرار پر لکھا ہے اور اس کا انہوں نے کوئی بھی معاوضہ وصول نہیں کیا ۔اسٹیج ڈرامے ’’بکرا ڈٖرامے باز ‘‘میں لاہور سے تعلق رکھنے والے اداکار اچھی خان ، راحیلہ آغا ، ببرک شاہ اور دیگر اداکار شامل ہیں جبکہ ڈرامے کی باقی کاسٹ کراچی سے ہے ۔

وقت اشاعت : 17/08/2018 - 12:30:20

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :