کوئین آف سول‘، اریتھا فرنکلین وفات پا گئیں

جمعہ 17 اگست 2018 13:38

کوئین آف سول‘، اریتھا فرنکلین وفات پا گئیں
واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2018ء) مشہور امریکی سنگر ایریتھا فرنکلین 76 برس کی عمر میں انتقال کر گئی ہیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق ’کوئن آف سول‘ کے نام سے مشہور اس لیجنڈری سنگر کا انتقال جمعرات کو ڈیٹرائٹ میں ہوا۔

(جاری ہے)

وہ سن دو ہزار دس سے کینسر کے عارضے میں مبتلا تھیں۔ ان کا کیریئر کئی دہائیوں پر مشتمل تھا اور انہوں نے اپنی گلوکاری سے دنیا میں ایک منفرد مقام بنا لیا تھا۔ شوبز کی دنیا کے علاوہ سیاستدانوں نے بھی ان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ سابق صدر باراک اوباما، بل کلنٹن اور ہلیری کلنٹن نے بھی انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

وقت اشاعت : 17/08/2018 - 13:38:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :