اکشے کمار کی فلم ’’گولڈ ‘‘کے پردے کے پیچھے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری

جمعہ 17 اگست 2018 14:16

اکشے کمار کی فلم ’’گولڈ ‘‘کے پردے کے پیچھے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2018ء) بالی وڈ اداکار اکشے کمار نے فلم ’’گولڈ ‘‘ کے پردے کے پیچھے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کر دی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار اکشے کمار نے ہدایتکارہ ریما کگتی کی فلم ’’گولڈ ‘‘ کے سیٹ کے پردے کے پیچھے کی ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلم ’’گولڈ ‘‘ ہاکی کے کھیل پر مبنی ہے لیکن فلم کے سیٹ پر ہر کھیل کو ممکن بنایا گیا ہے۔ ویڈیو میں فلم کی ٹیم ورزش، کرکٹ اور فٹ بال کھیل کھیل رہی ہے۔

وقت اشاعت : 17/08/2018 - 14:16:16

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :