اداکارہ سکارلٹ جوہانسن، انجیلینا جولی کو پیچھے چھوڑتی ہوئیں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ بن گئیں،فوربز

جمعہ 17 اگست 2018 14:45

اداکارہ سکارلٹ جوہانسن، انجیلینا جولی کو پیچھے چھوڑتی ہوئیں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ بن گئیں،فوربز
لاس اینجلس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2018ء) ہالی وڈ اداکارہ سکارلٹ جوہانسن گذشتہ مالی سال کے دوران انجیلینا جولی کو پیچھے چھوڑتی ہوئیں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ بن گئیں۔

(جاری ہے)

فوربز میگزین کی سالانہ فہرست کے مطابق مارول پروڈکشن کی فلم’’ایوینجرز انفنٹی وار‘‘ کی سپر ہیرو ’’بلیک ویڈو‘‘نے 33 سالہ سکارلٹ نے جون 2017 سے جون 2018 کے دوران 40.5 ملین ڈالر کی قبل از ٹیکس کمائی کی جو کہ مالی سال 2016/17 کے مقابلے میں چار گنا زیادہ رہی اس طرح وہ انجلینا کا نمبر کاٹتے ہوئے سب فوربز کی ’’ہائیسٹ پیڈ ایکڑیسز ‘‘کی فہرست میں نمبر ایک پر آگئیں۔

43 سالہ انجلینا جولی نے جون 2017 سے جون 2018 کے دوران28 ملین ڈالر کی کمائی کی جبکہ تیسرے نمبر پر 49 سالہ اداکارہ جنیفر اینی سٹن 19.5 ملین دالر کی کمائی کے ساتھ ہیں۔لسٹ میں چوتھے نمبر پر 28 سالہ جنیفر لارنس ہیں جنہوں نی18 ملین ڈالر کمائے، 42 سالہ ریزی ودھر سپون 16.5 ملین ڈالر کی کمائی کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔ پہلی دس اعلی معاوضہ لینے والی اداکارائوں میں باقی میلا کنس،کیٹ بلانچے،ملیسا میک کارتھی اور گال گیڈوٹ شامل ہیں۔فوربز سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکاروں کی لسٹ آئندہ ہفتے جاری کرے گا۔
وقت اشاعت : 17/08/2018 - 14:45:08

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :