سینئر اداکار ذوالقرنین حیدر کی فنی مصروفیات میں اضافہ

ہفتہ 18 اگست 2018 13:13

سینئر اداکار ذوالقرنین حیدر کی فنی مصروفیات میں اضافہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2018ء) سینئر اداکار ذوالقرنین حیدر کی فنی مصروفیات میں اضافہ ہو گیا۔ بتایا گیا ہے کہ ذوالقرنین حیدر اس وقت کراچی میں بننے والی متعدد ڈرامہ سیریل میں اداکاری کررہے ہیں جن میں ڈرامہ سیریل ’’بے دردی ‘‘ ،’’درد کا رشتہ ‘‘ اور ڈرامہ سوپ ’’کٹو ‘‘ شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں انکو نئی ڈرامہ سیریل ’’سہانے خواب ‘‘ میں بھی کاسٹ کر لیا گیاہے ۔ ذوالقرنین حیدر ڈرامہ سیریلز کی ریکارڈنگ میں حصہ لینے کے بعد عید الاضحی سے ایک روز قبل لاہور واپس آکر اپنے اہل خانہ کے ساتھ عید منائیں گے۔

وقت اشاعت : 18/08/2018 - 13:13:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :