شاہ رخ نے بیٹی کو شوبز میں متعارف کرا کر بہادری کا کام کیا ہے ، کاجول

ہفتہ 18 اگست 2018 22:38

شاہ رخ نے بیٹی کو شوبز میں متعارف کرا کر بہادری کا کام کیا ہے ، کاجول
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2018ء) بولی وڈ کی ورسٹائل اداکارہ کاجول نے کچھ دن قبل ہی ایک پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے اس خواہش کا اظہار کیا تھا کہ اگر انہیں دوبارہ کالج پڑھنے کا موقع ملا تو وہ شاہ رخ خان کو اپنا کلاس فیلو بنانا چاہیں گی۔کاجول نے یہ بیان اپنی آنے والی فلم ٴْہیلی کاپٹر ایلا‘ کی تشہیر کے دوران دیا تھا۔

اسی فلم کی تشہیر کے دوران ہی اب کاجول نے شاہ رخ خان کواپنی بیٹی سہانا خان کو شوبز میں متعارف کرائے جانے پر بہادر قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

کاجول کی نظر میں شاہ رخ خان اور ان کی بیوی گوری خان نے اپنی بیٹی کو شوبز میں کام کرنے کی اجازت دینے اور اسے خود ہی متعارف کراکر بہادری کا کام کیا ہے۔نشریاتی ادارے ‘فلم کمپینین‘ کی میزبان انوپما چوپڑا کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں کاجول نے اعتراف کیا کہ اداکاروں کے بچوں کی زندگی اتنی آسان نہیں ہوتی، جتنے لوگ سمجھتے ہیں۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ اگرچہ کسی ناکام اداکار یا شخصیت کے بچوں کی زندگی بھی مشکل ہوتی ہے اور ان پر بھی نظر رکھی جاتی ہے، تاہم کامیاب اداکار یا شخصیت کے بچوں کی زندگی ناکام شخصیت کے بچوں سے زیادہ مشکل ہوتی ہے۔۔

وقت اشاعت : 18/08/2018 - 22:38:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :