ابھی کم عمر ہوں شادی کا کوئی ارادہ نہیں ، کینیڈین گلوکار جسٹن بیئر

ہفتہ 18 اگست 2018 22:38

ابھی کم عمر ہوں شادی کا کوئی ارادہ نہیں ، کینیڈین گلوکار جسٹن بیئر
ٹورنٹو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2018ء) نوجوان کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر نے گزشتہ ماہ 9 جولائی کو 21 سالہ امریکی ماڈل ہیلی ہالڈ وین سے منگنی کا اعلان کرکے سب کو حیران کردیا تھا۔تاہم انہوں نے اپنے مداحوں اور لوگوں کو اس وقت سب سے زیادہ حیران کیا جب کہ منگنی کے کچھ دن بعد ہی انہوں نے جلد سے جلد شادی کی خواہش کا اظہار کیا۔خبریں تھیں کہ 24 سالہ جسٹن بیبر جلد ہی امریکی ماڈل سے شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

خیال کیا جا رہا تھا کہ آئندہ ایک سے 2 ماہ میں وہ شادی کا اعلان کریں گے۔تاہم اب اطلاعات ہیں کہ انہیں احساس ہوچکا ہے کہ ابھی وہ کم عمر ہیں، اس لیے انہیں شادی کے معاملے میں جلد بازی نہیں کرنی چاہیے۔پیپلز میگزین نے جسٹن بیبر کے قریبی ذرائع سے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ گلوکار اور ماڈل نے فوری طور پر شادی کا ارادہ ترک کردیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اگرچہ جوڑا طویل عرصے تک منگنی شدہ جوڑے کی صورت میں نہیں رہنا چاہتا، تاہم انہیں شادی کی بھی اتنی جلدی نہیں ہے۔

گلوکار کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ جوڑا شادی کرنے میں اتنے تاخیر نہیں کرے گا، تاہم اب دونوں نے فوری طور پر شادی کرنے کا ارادہ ملتوی کردیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جوڑے نے فوری طور پر شادی کرنے کا ارادہ اپنی کم عمری کی وجہ سے کیا ہے، تاہم امکان ہے کہ آئندہ ایک سے 2 سال کے اندر جوڑا شادی کے حوالے سے اعلان کرے گا۔اب دیکھنا یہ ہے کہ 24 سالہ جسٹن بیبر 21 سالہ منگیتر ہیلی ہالڈ وین سے کب تک شادی کرتے ہیں۔اگرچہ جوڑے نے فوری طور پر شادی کا ارادہ ترک کرلیا ہے، تاہم دونوں کو مسلسل ایک ساتھ دیکھا جا رہا ہے۔ساتھ ہی جسٹن بیبر اور ہیلی ہالڈ وین اپنے سوشل اکاؤنٹس پر ایک دوسرے کے ساتھ گزارے گئے لمحات کی تصاویر بھی شیئر کرتے رہتے ہیں۔۔
وقت اشاعت : 18/08/2018 - 22:38:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :