’’بجرنگی بھائی‘‘ترکی کی190سینما گھروں میں دیکھائی گئی

اتوار 19 اگست 2018 12:50

ممبئی۔19 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2018ء) با لی وڈ سپر سٹار سلمان خان کی فلم’’بجرنگی بھائی‘‘ترکی کی190سینما گھروں میں دکھائی گئی۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ’’بجرنگی بھائی‘‘فی الحال’’دنگل‘‘’’باہو بالی‘‘اور’’ سیکرٹ سپر اسٹار‘‘کے بعد چوتھی بڑی فلم ہے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل ’’دنگل‘‘اور’’سیکرٹ سپر اسٹار‘‘160اور150سینما گھروں میں دکھائی گیئں تھیں۔’’بجرنگی بھائی‘‘ 2015 کی کامیاب ترین فلم تھی جسنے اس سال کیئں ایورڈ بھی جیتے۔اس فلم نے چائنا میں 250کروڑ جبکہ مجموعی طور پر 850کروڑ کمائے۔تجارتی تجزیہ کار اور ناقد تا رن آدرش نے ترکی میںفلم کی ریلیز کاسرکاری پوسٹر بھی شیئر کیا۔

وقت اشاعت : 19/08/2018 - 12:50:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :