ہریتک روشن نے ٹائیگر شروف کے ساتھ اپنی آنے والی فلم کی پہلی تصویر شیئر کی

اتوار 19 اگست 2018 12:50

ممبئی۔19 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2018ء) بالی وڈ اداکار ہریتک روشن نے ٹائیگر شروف کے ساتھ اپنی آنے والی فلم کی پہلی تصویر شیئر کی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہریتک روشن نے ہدایتکار سدھارت آنند کی فلم میں ساتھی اداکار ٹائیگر شروف کے ساتھ اپنی پہلی تصویر شیئر کی جس میں دونوں اداکارایک ساتھ کھڑے ہیں۔خبریں ہیں کہ فلم 6مما لک کی14 شہروںمیں عکسبند کی جائے گی۔فلم میں ہر یتک روشن اور ٹائیگر شروف پہلی مرتبہ ایک ساتھ نظر آیئں گے۔فلم2 اکتوبر 2019 کو ریلیز کی جائے گی۔فلم کے نام کا تا حال اعلان نہیں کیا گیا۔

وقت اشاعت : 19/08/2018 - 12:50:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :