ایک سازش کے تحت رقص جیسے خوبصورت آرٹ کو بدنام کیا جا رہا ہے‘نیہا بلوچ

اتوار 19 اگست 2018 13:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اگست2018ء) اداکارہ وپرفارمرنیہا بلوچ نے کہا ہے کہ ایک سازش کے تحت رقص جیسے خوبصورت آرٹ کو بدنام کیا جا رہا ہے،سٹیج پر اصلاحی ڈرامہ پیش کرنے کے لئے مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو میں نیہا بلوچ نے کہا کہ ہر چیز اپنی حد میں خوبصورت نظر آتی ہے اس لئے ہر اداکارہ کو اپنی صلاحیتوں سے نام و مقام بنانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ میری کامیابیوں سے اگر کسی کو حسد ہوتا ہے تو مجھے اس کی کوئی فکر نہیں۔ کچھ لوگوں کے پاس دولت تو آگئی ہے مگر شوبز کی دنیا میں ان کو عزت نہیں ملی۔

وقت اشاعت : 19/08/2018 - 13:40:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :