جاسون تھام دیکشا کے ساتھ 22 اگست کو منگنی کریں گے

پیر 20 اگست 2018 11:30

جاسون تھام دیکشا کے ساتھ 22 اگست کو منگنی کریں گے
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2018ء) بالی وڈ اداکار جاسون تھام دیکشا کے ساتھ 22 اگست کو منگنی کریں گے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارتی ڈانسر، کوریوگرافر اور اداکار جاسون تھام دیکشا کنوال سونالکر کے ساتھ 22 اگست کو منگنی کریں گے، دونوں گذشتہ ڈھائی سالوں سے ایک دوسرے کے ساتھ دکھائی دے رہے تھے۔

(جاری ہے)

اداکار فلم ’’ہیپی پھر بھاگ جائے گی‘‘ میں بھی جلوہ گر ہوں گے۔

وقت اشاعت : 20/08/2018 - 11:30:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :