سائنا نہوال کی زندگی پر مبنی فلم کے کردار کی تیاری کے لئے وقت درکار ہے، شردھا کپور

پیر 20 اگست 2018 12:15

سائنا نہوال کی زندگی پر مبنی فلم کے کردار کی تیاری کے لئے وقت درکار ہے، شردھا کپور
ممبئی۔20 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2018ء) بالی وڈ اداکارہ شردھا کپور نے کہا ہے کہ بیڈ منٹن چیمپئن سائنا نہوال کی زندگی پر مبنی فلم کے کردار کو حقیقت کے قریب دکھانے اور اس کی تیاری کے لئے وقت درکار تھا جس کے باعث فلم کی عکسبندی تاخیر کا شکار ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ شردھا کپور نے بیڈ منٹن چیمپئن سائنا نہوال کی زندگی پر مبنی فلم کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ماننا ہے کہ اگر آپ حقیقی زندگی میں ایک ہیرو ہیں تو فلم بینوں کو اس کی زندگی پر مبنی فلم کے ساتھ منسلک کرنا ضروری ہوتا ہے اور بیڈ منٹن چیمپئن سائنا نہوال کی زندگی پر مبنی فلم کے کردار کو حقیقت کے قریب دکھانے اور اس کی تیاری کے لئے وقت درکار تھا جس کے باعث فلم کی عکسبندی تاخیر کا شکار ہے، جب وہ اس کے لئے مکمل تیار ہو جائیں گی تو ہی آگے بڑھیں گی

وقت اشاعت : 20/08/2018 - 12:15:36

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :