خواتین کو بطور کام کرنے والی بیوی کی حیثیت سے متاثر کرنے کے لئے پرامید ہوں، کرینہ کپور خان

پیر 20 اگست 2018 13:00

خواتین کو بطور کام کرنے والی بیوی کی حیثیت سے متاثر کرنے کے لئے پرامید ہوں، کرینہ کپور خان
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2018ء) بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور خان نے کہا ہے کہ وہ خواتین کو بطور کام کرنے والی بیوی کی حیثیت سے متاثر کرنے کے لئے پرامید ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ کرینہ کپور خان نے کہا ہے کہ میں نے اس لئے اداکارہ بننے کا انتخاب کیا کیونکہ اداکاری میرا جوش وجنون تھااور یہ بھی کہ میں کپور خاندان کی میراث میں اپنا حصہ ڈالنا چاہتی تھی لیکن بیٹا تیمور علی خان مستقبل میں کیا بننا چاہے گا معلوم نہیں۔

انھوں نے کہا کہ وہ جو بھی پروفیشن اپنانا چاہے گا اس میں میری پوری حوصلہ افزائی اس کے ساتھ ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ پر امید ہیں کہ وہ خواتین کو اپنی فیملی، کام اور دوستوں کے ساتھ وقت گزارنے میں توازن قائم کرنے میں متاثر کریں گی بلکہ خواتین کو بطور کام کرنے والی بیوی کی حیثیت سے متاثر کرنے کے لئے بھی پرامید ہیں۔
وقت اشاعت : 20/08/2018 - 13:00:52

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :