عید الاضحی پر الحمراء میں پیش کیے جانیوالوں اسٹیج ڈراموں کی کاسٹ کل فائنل کر لی جائیگی

پیر 20 اگست 2018 13:28

عید الاضحی پر الحمراء میں پیش کیے جانیوالوں اسٹیج ڈراموں کی کاسٹ کل فائنل کر لی جائیگی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2018ء) عید الاضحی پر الحمراء مال روڈ اور کلچرل کمپلیکس قذافی اسٹیڈیم کے چاروں ہالوں میں پیش کیے جانے والے اسٹیج ڈراموں کی ٹیمیں کل (منگل) کو فائنل کر لی جائیں گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق الحمراء کے ہالوں کی نیلامی کے بعد ڈرامہ پروڈیوسرز آج بروز منگل اپنی اسٹیج ڈراموں کی کاسٹ فائنل لیں گے جس کے بعد رات کو ڈرامے کی سینسر ریہرسل بھی پیش کی جائے گی ۔توقع ہے کہ اداکارہ ہما علی ،آرزو ،عائشہ چوہدری ،صائمہ خان ،بلو رانی ،فروزہ ،پائل خان ،گوشی خان ،اکمل راہی ،افروز خان ،لکی ڈیئر الحمراء میں ہونے والے اسٹیج ڈراموں میں پرفارم کریں گے۔

وقت اشاعت : 20/08/2018 - 13:28:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :