ہمارا خیال رکھنے والا آگیا ہے ،ْشوبز اسٹارز کے عمران خان کے نام پیغامات

عمران خان آپ کو اپنا وزیراعظم کہتے ہوئے فخر محسوس ہوتا ہی! ،ْماہرہ خان کپتان میں آپ کی ٹیم میں شامل ہوں اور اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہوں ،ْعدنان ملک

پیر 20 اگست 2018 14:21

ہمارا خیال رکھنے والا آگیا ہے ،ْشوبز اسٹارز کے عمران خان کے نام پیغامات
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2018ء) نومنتخب وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ رات قوم سے اپنے پہلے خطاب میں کرپشن کے خلاف کھلی جنگ کے اعلان کے ساتھ ساتھ کئی موضوعات اور مسائل پر کھل کر بات کی اور اپنی حکومت کے آئندہ کے لائحہ عمل اور اصلاحات پر بھی روشنی ڈالی۔عمران خان کے اس خطاب پر تبصروں، تجزیوں اور تعریف و توصیف کا سلسلہ بھی جاری ہے جس میں پاکستانی شوبز اسٹارز نے بھی حصہ لیا۔

معروف اداکارہ اور اسٹائل آئیکون ماہرہ خان بھی نئے وزیراعظم کو سراہے بنا رہ نہ سکیں اور انہوں نے انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں عمران خان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے دلی جذبات لکھ ڈالے۔ماہرہ نے لکھا کہ وہ الفاظ جن کے بارے میں کبھی نہیں سوچا تھا کہ سننے کو ملیں گے، عمران خان آپ کو اپنا وزیراعظم کہتے ہوئے فخر محسوس ہوتا ہی! آپ کے اس مشن میں، میں آپ کے ساتھ ہوں۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے لکھا کہ وزیراعظم عمران خان کا شمار بھی اب اٴْن لوگوں میں ہوتا ہے، جن کیلئے ان کی والدہ خصوصی دعائیں کرتی ہیں ماہرہ کے مطابق آپ جب بھی ٹی وی پر آئیں گے آپ پر ایک پھونک ماری جائے گی۔اداکار و ماڈل عدنان ملک نے بھی کچھ اسی قسم کے جذبات کا اظہار کیاعدنان ملک نے عمران خان کی ایک تصویر شیئر کرکے لکھا کہ وزیراعظم عمران خان ،ْمیں نے کبھی کسی بااختیار شخص کو اس طرح ایمانداری اور وژن کے ساتھ ملک و قوم سے بات کرتے نہیں سنا۔

اداکار نے لکھاکہ آپ کے خیالات بہت پر امید ،ْدلوں کو گرما دینے والے اور متاثر کن ہیں۔ کرپشن کو بے نقاب کرنے سے لے کر، تعلیم میدان میں بہتری، معاشی بڑھوتری، اقلیتوں کے حقوق، جانوروں کے حقوق، پانی، ماحولیات، کھیلوں کی ترقی، بیواؤں کے حقوق، بچوں پر تشدد، صحت، فاٹا، بلوچستان، پولیس اصلاحات، سویلین اصلاحات، سیاحت او ٹیکس کلیکشن، آپ نے نئے پاکستان کو جانے والی ہر شریان کو چھوا ہے۔

ساتھ ہی عدنان ملک نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگاتے ہوئے لکھاکہ کپتان میں آپ کی ٹیم میں شامل ہوں اور اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہوں۔گلوکار و اداکار فرحان سعید بھی پیچھے نہ رہے اور انہوں نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عمران خان سے محبت اور عقیدت کا اظہار کر ڈالا۔فرحان سعید نے لکھاکہ پاکستان اب ہم لاوارث نہیں، ہمارا خیال رکھنے والا آگیا ہی!عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ خان صاحب پہلے آپ سے محبت تھی ،ْاب آپ سے عقیدت ہوگئی ہی!فرحان سعید نے بتایا کہ عمران خان کو بولتے ہوئے سن کر ان کی آنکھوں میں آنسو ہیں۔

انہوںنے کہا کہ مسٹر پرائم منسٹر میں دل و جان سے آپ کی ٹیم ہوں اور پاکستان آپ کے ساتھ ہے۔اداکارہ ماورہ حسین نے بھی کچھ اسی قسم کے خیالات کا اظہار کیا اور لکھاکہ مجھے اپنے وزیراعظم سے محبت ہے ،ْ کیا خوب پہلا خطاب تھا۔ماورہ نے لکھا کہ کپتان آپ آگے بڑھیں ،ْ آپ ہمیں اپنے پیچھے پائیں گے، انشاء اللہ ،ْ اللہ آپ کو اور آپ کے ارادوں کو سلامت رکھے، آمین!
وقت اشاعت : 20/08/2018 - 14:21:31

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :