جینٹ جیکسن نے تین سال کے وقفہ کے بعد اپنا نیا گانا ’’میڈ فار نائو‘‘ریلیز کر دیا

پیر 20 اگست 2018 16:43

جینٹ جیکسن نے تین سال کے وقفہ کے بعد اپنا نیا گانا ’’میڈ فار نائو‘‘ریلیز کر دیا
لاس اینجلس۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2018ء) امریکی گلوکارہ جینٹ جیکسن ایک عرصہ بعد اپنے نئے گانے کے ساتھ منظر عام پر آ گئیں ۔ذرائع کے مطابق مائیکل جیکسن کی بہن گلوکارہ جینٹ جیکسن نے تین سال کے وقفہ کے بعد اپنا نیا گانا ’’میڈ فار نائو‘‘ریلیز کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

گانا ابتدائی طور یو ٹیو ب پر ریلیز کیا گیا ہے جس میں ان کے ساتھ ’’ڈسپاسیٹو‘‘فیم ریپر ڈیڈی ینکی بھی ہیں۔اس گانے کی ریلیز کے بعد دو دنوں میں دیکھنے والوں کی تعداد 4 لاکھ ہو گئی ہے،گانے کو ڈیو مائیر نے ڈائریکٹ کیا ہے۔جینٹ جیکسن کا آخری میوزک البم ’’ان بریک ایبل‘‘2015 میں ریلیز ہوا تھا۔

وقت اشاعت : 20/08/2018 - 16:43:56