کترینہ کیف نے مالٹا میں فلم’’بھارت‘‘کے سیٹ سے اپنی تصویر سوشل میڈیا پر جاری کر دی

منگل 21 اگست 2018 17:13

کترینہ کیف نے مالٹا میں فلم’’بھارت‘‘کے سیٹ سے اپنی تصویر سوشل میڈیا پر جاری کر دی
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2018ء) بھارتی اداکارہ کترینہ کیف نے مالٹا میں فلم’’بھارت‘‘کے سیٹ سے اپنی تصویر سوشل میڈیا پر جاری کی ہے ۔کترینہ اپنی فلم جس کی شوٹنگ جولائی میں ممبئی میں شروع ہوئی کے دوسرے شیڈول کی عکسبندی کے لئے مالٹا میں ہے۔

(جاری ہے)

انسٹا گرام پر شیئر کی گئی اس تصویر میں 35 سالہ کترینہ نے گھنگھریالے بال بنا رکھے ہیں اور بہت فریش نظر آرہی ہیں،پس منظر میں ساحل سمندر ہے۔ تصویر کے کیپشن میں ’مالٹا‘ لکھا ہوا ہے۔فلم میں ان کے مقابل سلمان خان ہیں۔فلم کے لئے پہلا انتکاب پریانکا چوپڑا تھی تاہم ان کے انکار کے بعد کترینہ کاسٹ کی گئیں۔فلم کی دیگر کاسٹ میں تبو اور دیشا پٹانی شامل ہیں۔

وقت اشاعت : 21/08/2018 - 17:13:44

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :