میرے سر اور داڑھی کے بال سفید ہو چکے مگر ڈرامے میں ہیرو شپ کی ڈیمانڈ ابھی ختم نہیں ہوئی ‘عدنان صدیقی

میں نے اپنے بالوں کو کبھی رنگ دیکر کالا نہیں کیا نہ ہی کرنا چاہتا ہوں ،مجھے اپنے سر اور داڑھی کے نیچرل سفید بال پسند ہیں

ہفتہ 25 اگست 2018 13:25

میرے سر اور داڑھی کے بال سفید ہو چکے مگر ڈرامے میں ہیرو شپ کی ڈیمانڈ ابھی ختم نہیں ہوئی ‘عدنان صدیقی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اگست2018ء) نامور اداکار عدنان صدیقی نے کہا ہے کہ میرے سر اور داڑھی کے بال سفید ہو چکے ہیں مگر ڈرامے میں ہیرو شپ کی ڈیمانڈ ابھی ختم نہیں ہوئی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ ایک ڈرامہ سیریل کی ریکارڈنگ کے دوران دلچسپ واقعہ پیش آیا ،ڈرامہ سیریل میں ایک لڑکی میری دلہن بنی اور ریکارڈنگ شروع ہوئی تو اس لڑکی نے ہنسنا شروع کر دیا میں نے اسکی وجہ پوچھی تو اس نے جواب دیا کہ آپ میری والدہ کے ساتھ بھی ہیرو آچکے ہیں اور اب آپ میرے ساتھ دولہا کا کردار ادا کررہے ہیں یہ سننے کے بعد میں بڑا حیران ہوا کہ وقت کتنی تیزی کے ساتھ نکل گیا کہ اب میرے ساتھ کام کرنے والی اداکارائوں کے بچے اور بچیاں جوان ہو کر شوبز انڈسٹری میں آچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی وی کے دور میں کسی اداکار کے لئے نام بنانا آج کی نسبت زیادہ آسان تھا اس وقت ہمیں پی ٹی وی میں اچھے رائٹر و ڈائریکٹر ملے جنہوںنے ہماری صلاحیتوں کو اجاگر کیا ۔ انہوںنے کہا کہ میں نے اپنے بالوں کو کبھی رنگ دیکر کالا نہیں کیا اور نہ ہی کرنا چاہتا ہوں ،مجھے اپنے سر اور داڑھی کے نیچرل سفید بال پسند ہیں ۔عدنان صدیقی نے کہا کہ آج آنے والے نئے اداکار اچھے ہیں اور میں ان کو بھرپور سپورٹ کرتا ہوں ۔
وقت اشاعت : 25/08/2018 - 13:25:22

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :