ٹی وی اداکارہ حنا الطاف اور فیصل رحمان کی لیک ویڈیو پر سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی

لیک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین آگ بگولہ ہو گئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 10 ستمبر 2018 13:01

ٹی وی اداکارہ حنا الطاف اور فیصل رحمان کی لیک ویڈیو پر سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10 ستمبر 2018ء) : سوشل میڈیا پر حال ہی میں ٹی وی اداکارہ حنا الطاف اور فیصل رحمان کی ایک لیک ویڈیو وائرل ہوئی جس نے سوشل میڈیا صارفین کو آگ بگولہ کر دیا ہے اور اس ویڈیو کو دیکھ کر صارفین میں ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی اس ویڈیو میں دیکھا گیا کہ حنا الطاف اور فیصل رحمان ایک ڈرامہ کی شوٹنگ کے لیے سیٹ پر موجود ایک صوفے پر بیٹھے ہوتے ہیں کہ اچانک حنا الطاف کے مائیک کی تار مبینہ طور پر ظاہر ہوتی ہے جسے فیصل رحمان ٹھیک کرنے ہی لگتے ہیں کہ حنا الطاف اچانک سے صوفے سے اُٹھ جاتی ہیں اورمائیک کی تار کو خود ٹھیک کرتی ہیں۔

اس ویڈیو کو آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

اس لیک ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ڈرامہ انڈسٹری اور اس میں خواتین کے ساتھ کیے جانے والے سلوک پر ایک نئی بحث کا آغاز کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

اس ویڈیو کو دیکھ کر اداکار فیصل رحمان کو بھی کافی تنقید کا نشانہ بنایا گیا ۔ صارفین کا کہنا تھا کہ فیصل رحمان کو اس بات کا علم ہونا چاہئیے کہ حنا الطاف کے اپنے ہاتھ سلامت ہیں اور وہ خود تار ٹھیک کر سکتی تھیں۔ کچھ صارفین نے اس لیک ویڈیو کو فلم و ڈرامہ انڈسٹری کا مکروہ چہرہ قرار دیا اور کہا کہ فلم و ڈرامہ انڈسٹری میں ایسا ہی ہوتا ہے۔

اس لیک ویڈیو کو دیکھ کر کچھ صارفین نے حنا الطاف کی بھی تعریف کی جنہوں نے فیصل رحمان کی اس قابل اعتراض حرکت پر فوری رد عمل دیا اور فوری طور پر دور ہو گئیں۔کچھ صارفین نے اس ویڈیو کو نارمل رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ فلم و ڈرامہ انڈسٹری میں ایسا ہونا ایک نارمل اور عام بات ہے اوران لوگوں کو اس سب کی عادت ہوتی ہے۔ لہٰذا اس سب کا ایشو بنا کر کسی کی ہتک عزت نہ کی جائے ۔ ایسے ہی لوگ اداکاروں اور ماڈلز پر تنقید کرتے ہیں، کیا ماڈل انعم تنولی کی خود کُشی کافی نہیں تھی ؟ جو اب اس حنا الطاف کو تنقید کا نشانہ بنانا شروع کر دیا گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر کچھ لوگوں نے اس لیک ویڈیو پر پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) سے نوٹس لینے اور کارروائی کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔
وقت اشاعت : 10/09/2018 - 13:01:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :