گلوکارہ راگنی دبئی میں پرفارم کرنے کے بعد لاہور واپس پہنچ گئیں

منگل 11 ستمبر 2018 18:36

گلوکارہ راگنی دبئی میں پرفارم کرنے کے بعد لاہور واپس پہنچ گئیں
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 ستمبر2018ء) گلوکارہ راگنی دبئی سے لاہور واپس پہنچ گئیں ۔تفصیلات کے مطابق گلوکارہ راگنی نے دبئی میں مسلسل ایک ماہ تک مختلف میوزیکل شوز میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا جن میں پاکستانیوں کے ساتھ بھارتی ، بنگلہ دیشی اور مقامی شہریوں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی اور اب گلوکارہ ایک ماہ کے بعد واپس لاہور آگئی ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ محرم کے ایام آتے ہی میں شوبز سرگرمیاں ترک کر دیتی ہوں اور دس روز تک کسی شوبز سرگرمی میں حصہ نہیں لیتی ۔

وقت اشاعت : 11/09/2018 - 18:36:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :