پاکستان کی بے مثل کامیابیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، سارہ رضا خان

پاکستانی فلم کوانٹرنیشنل مارکیٹ تک رسائی چاہئے تومیوزک کے شعبہ پرزیادہ توجہ دی جائے، گلوکارہ

جمعرات 13 ستمبر 2018 22:18

پاکستان کی بے مثل کامیابیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، سارہ رضا خان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 ستمبر2018ء) گلوکارہ سارہ رضا خان نے کہا ہے کہ موسیقی کے شعبے میں پاکستان کی بے مثل کامیابیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے تاہم اگرپاکستانی فلم کوانٹرنیشنل مارکیٹ تک رسائی چاہئے تومیوزک کے شعبہ پرزیادہ توجہ دی جائے۔ سارہ رضاخان نے کہا کہ جس طرح پڑوسی ملک بھارت میں نوجوان گلوکاروں کو زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کئے جاتے ہیں، اگرہمارے ہاں بھی ملک کے کونے کونے سے نوجوان گلوکاروں کو ہی نہیں دھنیں ترتیب دینے والے باصلاحیت موسیقاروں کو بھی موقع ملے تواس کے مثبت نتائج اچھے بزنس کی صورت میں سامنے آئیں گے۔

سارہ رضا خان نے کہا کہ بدقسمتی کہہ لیں یا عدم توجہی ہمارے ہاں بننے والی فلموں کے معیار کی بہتری کیلئے توبھرپورکوشش کی جاتی ہے لیکن فلم کے میوزک پرخاص توجہ نہیں دی جاتی۔

(جاری ہے)

حالانکہ فلم کا میوزک جاندارہوتوریلیز سے پہلے ہی فلم کی مقبولیت کے اثرات نمایاں ہوجاتے ہیں لیکن اس کے باوجود فلم کی کہانی، ڈائیلاگ اورجدید ٹیکنالوجی پرتوجہ دینا ضروری سمجھا جاتا ہے۔

گلوکارہ نے کہا کہ دنیا بھرمیں بھارتی فلموں کا میوزک راج کررہاہے۔ وہاں ماضی کے عظیم گلوکار ہی نہیں بلکہ آج کے دور کے نوجوان گلوکاربھی کام کررہے ہیں۔ اسی طرح کے تجربات ہمارے ہاں بھی ہونے چاہئیں۔ اب وہ دورنہیں رہا کہ ایک گلوکاریا گلوکارہ کوپلے بیک سنگرکے طورسامنے لایا جائے۔ اب توجتنی زیادہ ورائٹی سننے والوں کودی جائے گی، وہ اتنا ہی انٹرٹین ہونگے۔

ایک سوال کے جواب میں سارہ رضا خان نے کہا کہ پاکستان میں میوزک کا شعبہ آج بھی بہت زرخیز ہے لیکن میوزک کی سپورٹ کرنے والے بہت کم ہیں۔ پاکستان میں نوجوانوں کی بڑی تعداد میوزک کواپنانا چاہتی ہے لیکن بہترمواقع نہ ملنے کی وجہ سے بہت سے ٹیلنٹ ضائع ہوجاتا ہے۔ اس لئے ہم سب کومل کرمیوزک کے شعبے کی بقا اوربحالی کیلئے کام کرنا ہوگا۔
وقت اشاعت : 13/09/2018 - 22:18:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :