مارول اسٹوڈیو بھارتی ثقافت کو مدنظر رکھتے ہوئے سپر ہیرو کردار بنانے کی منصوبہ بندی کررہا ہے، اسٹیفن ویکر

اگر ہم کبھی بھارتی سپرہیرو بنائیں گے تو شاہ رخ خان کو اس کا حصہ بنائیں گے، وہ ہی اس کردار کے لیے بہترین انتخاب ہیں، نائب صدر مارول یونیورس

جمعرات 13 ستمبر 2018 21:58

مارول اسٹوڈیو بھارتی ثقافت کو مدنظر رکھتے ہوئے سپر ہیرو کردار بنانے کی منصوبہ بندی کررہا ہے، اسٹیفن ویکر
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 ستمبر2018ء) مارول یونیورس کے نائب صدر اسٹیفن ویکر نے انکشاف کیا کہ وہ مارول اسٹوڈیو بھارتی ثقافت کو مدنظر رکھتے ہوئے سپر ہیرو کردار بنانے کی منصوبہ بندی کررہا ہے اور ان سپر ہیروز کے لیے بھارتی ٹیلنٹ کا ہی انتخاب کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ مجھے امید ہے کہ بھارت میں موجود مداح بھی خود کو ماورل یونیورس کا اتنا ہی حصہ سمجھے جتنا نیویارک میں موجود مداح کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی سپر ہیرو کے کردار میں اداکار کی کاسٹنگ کے سوال پر انہوں نے بتایا کہ اگر ہم کبھی بھارتی سپرہیرو بنائیں گے تو شاہ رخ خان کو اس کا حصہ بنائیں گے، وہ ہی اس کردار کے لیے بہترین انتخاب ہیں۔یاد رہے کہ شاہ رخ خان اپنی کامیاب فلم راون میں سپر ہیرو جی ون کا کردار ادا کرچکے ہیں، جس میں مداحوں نے ان کے کام کو خوب پسند کیا تھا۔اس وقت مارول اسٹوڈیوز کی دو سیریز کیپٹن مارول اور ایونجرز 4 تیار کی جارہی ہیں، جس کے بعد مارول یونیورس میں نئی سریز کا آغاز ہوگا۔
وقت اشاعت : 13/09/2018 - 21:58:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :