بائیوگرافیکل فلم’’ فرسٹ مین‘‘12 اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

ہفتہ 15 ستمبر 2018 14:38

بائیوگرافیکل فلم’’ فرسٹ مین‘‘12 اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2018ء) چاند پر سب سے پہلے قدم رکھنے والیانسان نیل آرم سٹرانگ کے تاریخی سفر پر بننے والی بائیو گرافیکل فلم ’’فرسٹ مین‘‘ 12اکتوبر کو سینماگھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

ڈیمین چازالے کی ہدایتکاری میں بننے والی سنسنی خیز فلم’’فرسٹ مین‘‘کی کہانی حقیقی واقعات پر مبنی ہے، جب 20 جولائی 1969 میں نیل آرم سٹرانگ نے دنیا کے خطرناک ترین مشن پر روانہ ہوتے ہوئے زمین سے چاند کا تاریخی سفر طے کیاتھا۔فلم کی کاسٹ میں معروف ہالی وڈ اداکار ریان گوسلنگ سمیت کلیئر فوئے ، جیسن کلارک شامل ہیں۔ بائیوگرافیکل فلم’’ فرسٹ مین‘‘12 اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

وقت اشاعت : 15/09/2018 - 14:38:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :