مجھے شلوار قمیض ، ساڑھی اور پینٹ شرٹ تینوں اچھے لگتے ہیں فضا علی

ہفتہ 15 ستمبر 2018 20:23

مجھے شلوار قمیض ، ساڑھی اور پینٹ شرٹ تینوں اچھے لگتے ہیں فضا علی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 ستمبر2018ء)اداکارہ فضا علی نے کہاہے کہ مجھے شلوار قمیض ، ساڑھی اور پینٹ شرٹ تینوں اچھے لگتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ انسان کو وہی لباس پہننا چاہیے جو اس پر اچھا لگے ،ساڑھیاں پہننا مجھے زیادہ پسند ہے مگر اس کے ساتھ شلوار قمیض بھی پہنتی ہوں جبکہ جینز اور شرٹ بھی مجھے پسند ہے ۔انہوں نے کہا کہ میری علاوہ اور بھی بہت ساری ایسی اداکارائیں ہیں جن پر ساڑھی بڑی اچھی لگتی ہے اور خاص طور پر بشری انصاری کو ساڑھی بہت اچھی لگتی ہے ۔

وقت اشاعت : 15/09/2018 - 20:23:01