ریمو ڈی سوزا نے فلم’ ’ریس تھری‘‘ کی ناکامی کی وجہ بتا دی

ْفلم کو اٴْس مقام تک نہیں پہنچا سکا جوکہ میں نے فلم شروع کرنے سے قبل سوچا تھا،ریمو ڈی سوزا

جمعرات 20 ستمبر 2018 12:04

ریمو ڈی سوزا نے فلم’ ’ریس تھری‘‘ کی ناکامی کی وجہ بتا دی
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2018ء) معروف کوریو گرافر و فلمساز ریمو ڈی سوزا نے اپنی ہدایتکاری میں بننے والی ایکشن فلم ’ریس تھری‘ کی ناکامی کی وجہ بتا دی۔بالی ووڈ سلطان سلمان خان کی ایکشن سے بھرپور فلم ’ریس تھری‘ کو مداحوں کی جانب سے فلم کی کہانی ،کرداروں اور گرافکس میں ناتجربہ کاری کی وجہ سے سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا تاہم طویل عرصے خاموش رہنے کے بعد ’ریس تھری‘ کے ہدایتکار نے فلم کی ناکامی کی وجہ بتا دی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف کوریو گرافر و فلمساز ریمو ڈی سوزا کا کہنا تھا کہ فلم ’ریس تھری‘ بڑی فلمی کاسٹ اور بجٹ کے باوجود باکس آفس پر توقعات کے مطابق بزنس نہیں کر سکی جب کہ بطور ہدایتکار یہ میری ناکامی ہے کہ میں فلم کو اٴْس مقام تک نہیں پہنچا سکا جوکہ میں نے فلم شروع کرنے سے قبل سوچا تھا۔ریمو ڈی سوزا نے کہا کہ اٴْس دوران مجھے جو ذمہ داری سونپی گئی اسے بہتر سے بہتر کرنے کے لئے میں نے اپنی طرف سے پوری کوشش کی اور اپنی صلاحیت کے مطابق سب کچھ کیا۔واضح رہے کہ ریمو ڈی سوزا کی ہدایتکاری میں بننے والی سلو میاں کی ایکشن فلم ’ریس تھری‘ 15 جون کو ریلیز کی گئی تھی جس نے دنیا بھر میں 300 کروڑ سے زائد کا بزنس کیا تھا۔
وقت اشاعت : 20/09/2018 - 12:04:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :