فلم’’بدھائی ہو‘‘کا پہلا گانا ’’بدھیاں تینو‘‘جاری کر دیا گیا

جمعہ 21 ستمبر 2018 15:20

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2018ء) بالی وڈ کی آنے والی فلم’’بدھائی ہو‘‘کا پہلا گانا ریلیز کر دیا گیا۔فلم بدھائی ہو کا اس سے قبل ٹریلر جاری کیا گیا جس نے دنوں میں انتہائی مقبولیت حاصل کی، ذرائع کے مطابق جمعہ کو فلم کا پہلا گانا’’بدھیاں تینو‘‘جاری کیا گیا ہے جس میں اداکار ایوشمن کھرانہ نظر آرہے ہیں۔

(جاری ہے)

گانے کے بول وایو نے لکھے ہیں جبکہ اس کو بریجیش شندیال،رومی اور جارڈن نے مل کرگایا ہے۔فلم کی ہیروئن سانیا ملہوترا ہیں جو اس سے قبل فلم دنگل میں کام کر چکی ہیں۔فلم 19اکتوبر کو ریلیز کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 21/09/2018 - 15:20:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :