اداکارہ ریچا چڈا کو جارجیا میں نسلی تفاوت کا سامنا

جمعہ 21 ستمبر 2018 15:20

تبلیسی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2018ء) بالی وڈ اداکارہ ریچا چڈا کو جارجیا میں نسلی تفاوت کا سامنا کرنا پڑا۔ریچا جو ایک فلم کی شوٹنگ کے سلسلے میں جارجیا کی دارلحکونت تبلیسی مین تھی نے اپنے ٹوئٹر پر اطلاع دی کہ ان کو جارجیا میں اس وقت نسلی تفاوت کا سامنا کرنا پڑا جب وہ کام ختم ہونے کے بعد وہاں سے واپس ائرپورٹ آ رہی تھیں کہ پاسپورٹ کنٹرول کے ایک آفیسر نے ان کا پاسپورٹ دیکھتے ہی میز پر غصے سے دوبار پٹخا اور جارجین زبان میں چیختے ہوئے مجھے جلدی کرنے کا کہا۔

(جاری ہے)

ریچا نے جارجیا میں قیام کے دوران اپنے تجربات بیان کرتے ہوئے وہاں کے ایک ٹیکسی ڈرائیور کی بے حد تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ زندگی میں اسقدر اچھے ٹیکسی ڈرائیور سے کبھی نہ ملی،وہ تمام وقت مسکراتا رہا اور’ ٹپ‘ لینے سے بھی انکار کیا ۔ریچا کی آنے والی فلموں میں’’پنگا‘‘اور ’’ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے‘‘شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 21/09/2018 - 15:20:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :