بھارتی ٹی وی شو ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ ‘کی دیابین نے ڈرامے میں کام کرنے کیلئے معاوضہ بڑھانے کے ساتھ نئی شرائط عائد کردیں

شو کی ایک قسط کیلئے اداکارہ سوا لاکھ کی بجائے اب ڈیڑھ لاکھ بھارتی روپے معاوضہ وصول کریں گی

ہفتہ 22 ستمبر 2018 11:51

بھارتی ٹی وی شو ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ ‘کی دیابین نے ڈرامے میں کام کرنے کیلئے معاوضہ بڑھانے کے ساتھ نئی شرائط عائد کردیں
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2018ء) بھارتی ٹی وی کے معروف شو’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ کی دیا بین نے ڈرامے میں کام کرنے کیلئے معاوضہ بڑھانے کے ساتھ نئی شرطیں رکھ دیں۔

(جاری ہے)

معروف بھارتی ٹی وی شو ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ میں دیا بین کا کردار ادا کرنیوالی اداکارہ دیشا واکانی گزشتہ ایک برس سے ٹی وی سکرین سے غائب تھیں، کردار اور اداکارہ کی ناظرین میں بہت زیادہ مقبولیت کو دیکھتے ہوئے پروڈیوسر کا خیال تھا کہ کوئی اور اداکارہ اس کردار میں اتنی اچھی طرح ڈھل نہیں سکے گی، جس کی وجہ سے ناظرین میں شو کی مقبولیت میں کمی ہوسکتی ہے۔

ٹی وی شو کے پروڈیوسر اور ٹی وی کی انتظامیہ دیشا کی واپسی کا انتظار کررہے تھے اور اس کے لیے انہوں نے شو کی کہانی میں کئی تبدیلیا بھی کیں لیکن ایک سال گزرنے کے باوجود بھی دیشا اپنی بچی کے باعث واپس آنے کو تیار نہیں تھیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق دیشا اب شو میں واپس آنے کیلئے تیار ہوگئی ہیں لیکن اس کے لیے انہوں نے پروڈیوسر سے اپنی کئی شرطیں منوائی ہیں۔ جن میں سے سب سے پہلی شرط معاوضے میں اضافہ ہے، اب وہ ایک قسط کے سوا لاکھ کے بجائے ڈیڑھ لاکھ بھارتی روپے وصول کریں گی، اس کے علاوہ اداکارہ مہینے میں صرف 15 دن کام کریں گی۔
وقت اشاعت : 22/09/2018 - 11:51:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :