دپیکا اور پریانکا کے بعد ٹائیگر شروف نے بھی ہالی ووڈ میں انٹری کیلئے تیاری شروع کردی

ہفتہ 22 ستمبر 2018 11:51

دپیکا اور پریانکا کے بعد ٹائیگر شروف نے بھی ہالی ووڈ میں انٹری کیلئے تیاری شروع کردی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2018ء) بالی ووڈ اداکارائوں دپیکا اور پریانکا کے بعد اب اداکار ٹائیگر شروف نے بھی ہالی ووڈ میں انٹری کیلئے تیاری شروع کردی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق دپیکا پڈوکون اور پریانکا چوپڑا کے بعد اب ٹائیگر شروف بھی ہالی وڈ میں قدم رکھنے کی تیاریوں میں مصروف ہیں، بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی میں حالیہ دنوں میں مشہور ہالی وڈ پروڈیوسر لارنس کیسن آف نے انتہائی خاموشی سے ٹائیگر سے ملاقات کی اور فلم کے بارے میں تفصیلی گفتگو کی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ٹائیگر شروف کی ہالی ووڈ پروڈیوسر سے متعدد ملاقاتیں ہو چکی ہیں اس کے علاوہ ٹائیگر کا نام مشہور بھارتی اداکار گلشن گروور کے بیٹے سنجے گروور نے ہالی وڈ فلم کیلئے دیا جو ٹائیگر کے سکول کے دوست ہیں۔
وقت اشاعت : 22/09/2018 - 11:51:33

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :