ماورا حسین نے بہن عروہ کو اپنی سب سے بہترین دوست قرار دیدیا

بالی ووڈ میں کام کرنا میری خواہش نہیں تھی بلکہ ایک اتفاق تھا ‘معروف اداکارہ

ہفتہ 22 ستمبر 2018 13:10

ماورا حسین نے بہن عروہ کو اپنی سب سے بہترین دوست قرار دیدیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2018ء) معروف اداکارہ ماورا حسین نے کہا ہے کہ میری سب سے زیادہ بہترین دوست میری بہن عروہ حسین ہیں اور دوست ہونے کے ساتھ ساتھ ہم ایک دوسرے کے زبردست نقات بھی ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا ک عروہ میری اداکاری کا بغور جائزہ لینے کے بعد مجھ پر تنقید بھی کرتی ہے مگر میں اسکا برا نہیں مناتی بلکہ اسکی تنقید مجھے مزید اچھا کام کرنے پر مجبور کرتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ روز بروز میرے فن میں نکھار آتا جا رہا ہے ۔

اسی طرح میں بھی اپنی بہن عروہ کے ڈرامے دیکھتی ہوں اور اسکی نقات بن کر خود بھی اسے مشورے دیتی ہوں۔ ہم دونوں بہنوں میں بڑی انڈر سٹینڈنگ ہے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بالی ووڈ میں کام کرنا میری خواہش نہیں تھی بس اتفاق تھا ۔
وقت اشاعت : 22/09/2018 - 13:10:14

Rlated Stars :